- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
ٹرپل سنچری بنانے والے محمد حریرہ کو غصہ اور نامناسب رویہ اپنانا مہنگا پڑگیا
کراچی: فرسٹ کلاس کرکٹ میں ٹرپل سینچری جڑنے والے دوسرے کم ترین پاکستانی بیٹسمین محمد حریرہ کو غصہ اور نامناسب رویہ اپنانے کا خمیازہ بھگتنا پڑ گیا اور پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد ہوگیا۔
خیبرپختون خوا کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے ڈے اینڈ نائٹ فائنل میں کھیل کے دوسرے روز ناردرن کے محمد حریرہ پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.8 کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے، یہ آرٹیکل میچ میں آؤٹ ہونے پر اپنے ایکشن کے ذریعے غصہ اور غیر مناسب رویے کا اظہار کرنے سے متعلق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محمد ہریرہ ٹرپل سنچری بنانے والے دوسرے کم عمر ترین پاکستانی بن گئے
پہلی اننگز کے 22ویں اوورمیں جب امپائر نے محمد حریرہ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دیا تاہم نوجوان بیٹسمین نے تاخیرسے کریز چھوڑی، محمد حریرہ نے اپنی غلطی کو تسلیم کیا اور میچ ریفری ندیم ارشد کی طرف سے تجویز کردہ سزا کو قبول کیا، جرمانہ آن فیلڈ امپائرز آصف یعقوب اور فیصل خان آفریدی نے عائد کیا۔
واضح رہے کہ اس اننگ میں 51 رنز بنا کر20 سالہ محمد حریرہ ٹرافی میں مجموعی طور پر 929 رنزکے ساتھ بیٹنگ میں سرفہرست ہوگئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔