لوئر دیر: افغان کیمپ میں کھلونا بم پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق، ایک زخمی

ویب ڈیسک  پير 27 دسمبر 2021
اس سے قبل بھی لوئر دیر میں کھلونا بم پھٹنےکے واقعات پیش آچکے ہیں—فائل فوٹو

اس سے قبل بھی لوئر دیر میں کھلونا بم پھٹنےکے واقعات پیش آچکے ہیں—فائل فوٹو

 پشاور: خیبرپختونخوا میں لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں واقع افغان کیمپ میں بم دھماکے سے 2 بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق بچے راستے میں ملنے والے کھلونا نما بم سے کھیل رہے تھے۔

اس سے قبل رواں برس جولائی میں ضلع ٹانک کے گاؤں نصران کے قریب محسود کورونہ میں کھلونا نما بم پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے تھے، تینوں بچے سگے بھائی تھے۔

 پولیس حکام کے مطابق علاقہ محسود کورونہ کے قریب گزرنے والے سدگی نالے میں بچے نہا رہے تھے، کہ انہں وزیرستان کے پہاڑوں سے بہہ کر آنے والا قاتل کھلونا مل گیا، بچے کھلونے کے ساتھ کھیلنے میں مصروف تھے کہ وہ پھٹ گیا اور تینوں بھائی وحید، فرمان اور ناصر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔