بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدرسارو گنگولی کورونا کا شکار

ویب ڈیسک  منگل 28 دسمبر 2021
سارو گنگولی میں کورونا کی معمولی علامات پائی گئی ہیں:فوٹو:فائل

سارو گنگولی میں کورونا کی معمولی علامات پائی گئی ہیں:فوٹو:فائل

 کولکتہ: بھارتی کرکٹ کنڑول بورڈ کے صدرسارو گنگولی کورونا کا شکار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے کرکٹ کنڑول بورڈ کے صدر اوربھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ساروگنگولی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ سارو گنگولی کوکولکتہ کے مقامی اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سارو گنگولی میں کورونا کی معمولی علامات پائی گئی ہیں۔ رواں سال جنوری میں سارو گنگولی کودل کا دورہ پڑا تھا اوران کی اینجیوپلاسٹی ہوئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔