نسلہ ٹاور کی منظوری دینے والے سرکاری افسران کے خلاف مقدمہ درج

ویب ڈیسک  منگل 28 دسمبر 2021
 مقدمہ میں ایس بی سی اے کے افسران سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران کو نامزد کیا گیا ہے

مقدمہ میں ایس بی سی اے کے افسران سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران کو نامزد کیا گیا ہے

 کراچی: پولیس نے نسلہ ٹاور کی منظوری دینے والے سرکاری افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق نسلہ ٹاور ذمے داران کے خلاف فیروزآباد تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران اور سندھی کو آپریٹو مسلم سوسائٹی کے ذمے داران سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور سندھی مسلم کوآپریٹو سوسائٹی سے ذمے داران کے نام طلب کرلیے ہیں پولیس کی تفتیشی ٹیم سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر بھی گئی تھی۔

دوسری جانب ایس ایس پی انویسٹیگیشن ایسٹ کا کہنا ہے کہ مقدمے کے اندراج کے بعد کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، ایس بی سی اے اور سندھی مسلم کوآپریٹو سوسائٹی کے آفس گئے تھے، ریکارڈ دیکھا گیا ہے اور متعلقہ افسران سے تفصیلات مانگی ہیں، نسلہ ٹاور کی منظوری کے وقت تعینات افسران کے نام مانگے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔