بلاول بھٹو کی شادی آئندہ سال یا 2023 میں ہوگی، منظور وسان کی پیشگوئی

ویب ڈیسک  بدھ 29 دسمبر 2021
بلاول کی شادی وزیر اعظم بننے کے بعد ہوگی، منظوروسان۔ فوٹو:فائل

بلاول کی شادی وزیر اعظم بننے کے بعد ہوگی، منظوروسان۔ فوٹو:فائل

کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شادی 2022 یا 2023 میں ہوگی۔ 

اپنے خوابوں اور پیشگوئیوں کے حوالے سے مشہور سیاسی شخصیت اور پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے اس بار اپنی ہی جماعت کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے کہ ان کی شادی آئندہ سال یا 2023 میں ہوگی۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مستقبل اچھا نظر نہیں آرہا ہے، تاہم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شادی ان کے وزیراعظم بننے کے  بعد ہوگی، اور یہ شادی 2022 یا 2023 میں متوقع ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ سندھ کے ساتھ نا انصافی ہورہی ہے، وفاق سندھ میں کھاد کی قلت پیدا کرنا چاہتا ہے، حماد اظہر نے ہمیں ڈیڑھ لاکھ کھاد کم دی، ہمارا کوٹہ کم کرکے دوسرے صوبوں کو اسمگل کیا جارہا ہے، کھاد پیدا کرنے والی کمپنیاں وفاق کے ماتحت ہیں، سندھ کا کوٹہ باہر جانے سے روکنے کے لیے چیک پوسٹیں قائم کی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔