علیزے شاہ کی سگریٹ نوشی کرنے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  بدھ 29 دسمبر 2021
ویڈیو سامنے آنے کے بعد اداکارہ سوشل میڈیا پر ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گئیں - فوٹو:فائل

ویڈیو سامنے آنے کے بعد اداکارہ سوشل میڈیا پر ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گئیں - فوٹو:فائل

 کراچی: پاکستانی اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ کی سگریٹ نوشی کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وہ ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گئیں۔

ڈرامہ سیریل ’عہد وفا‘ اور’تانا بانا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی علیزے شاہ کی سگریٹ نوشی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کی جا رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علیزے شاہ کار میں بیٹھی ہاتھ میں موبائل فون لیے دوسرے ہاتھ سے سگریٹ نوشی کر رہی ہیں۔

تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ ویڈیو کس نے اور کہاں ریکارڈ کی۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ علیزے شاہ پر صارفین تبصرے کر رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔