حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے 90 پیسے کمی کردی

ویب ڈیسک  جمعـء 31 دسمبر 2021
11.8  کلو گرام کا سلنڈر 105 روپے سستا ہوا - فوٹو:فائل

11.8 کلو گرام کا سلنڈر 105 روپے سستا ہوا - فوٹو:فائل

 اسلام آباد: حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے 90 پیسے فی کلو گرام کمی کردی جس کا اوگرا نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق جنوری 2022 کے لیے ایل پی جی کی نئی قیمت 196 روپے 67 پیسے فی کلو گرام مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 105 روپے سستا ہوا ہے، 11.8  کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2320 روپے ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔