- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
- کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل
- انوار الحق کاکڑ، ایمل ولی بلوچستان سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب
کورونا وبا کی پانچویں لہر؛ اومیکرون تیزی سے پھیل رہا ہے، این سی او سی
اسلام آباد: این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس کی پانچویں لہر اومیکرون تیزی سے پھیل رہی ہے۔
وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وباء کی بدلتی صورتحال، قومی ویکسی نیشن مہم اور بیماری کے پھیلاؤ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں لازمی ویکسی نیشن کے لیے سخت اقدامات لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کی پانچویں لہر اومیکرون تیزی سے پھیل رہی ہے، گزشتہ تین روز میں کراچی کی مثبت شرح 2 سے 6 فیصد تک پہنچ گئی، پانچویں لہر سے بچنے کے لیے شہری ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلوں کو یقینی بنائیں۔
اجلاس میں اضلاع کے مطابق بھی ویکسی نیشن مہم کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں نیشنل کوآرڈینیٹر این سی او سی میجر جنرل محمد ظفر اقبال، وفاقی وزیر عمر ایوب اور ڈاکٹر فیصل سلطان بھی شریک ہوئے۔
معاون خصوصی صحت نے کہا کہ ملک میں کوروناکی پانچویں لہرنظرآناشروع ہوگئی، گزشتہ 4 روزسے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے اور کراچی میں کوروناکیسز کاتناسب بڑھاہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ آج سےکورونا بوسٹرڈوزلگناشروع ہوگئی،ملک میں کوروناکےمثبت کیسوں کی شرح1.05ہے۔
ادھر محکمہ صحت سندھ کے ذرائع کے مطابق کراچی میں اومیکرون کیسز میں مستقل اضافہ ہورہا ہے، کراچی کے مختلف علاقوں سے مزید 10 کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام کیسز لوکل ٹرانسمیشن کے ذریعے پھیلے جب کہ کراچی میں اومیکرون کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 54 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 45 ہزار 643 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 708 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز اس وبا سے 2 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 1.55% فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 642 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔