کورونا کے پیش نظر مسجد الحرام میں داخلے کیلیے راستے مخصوص

مغرب اور عشا کی نماز کیلیے مسجد نبویﷺ کی چھت کو کھولنے کا اعلان


ویب ڈیسک January 06, 2022
عمرہ زائرین کو سماجی فاصلہ ہر صورت برقرار رکھنا ہوگا، اتھارٹی سربراہ (فائل فوٹو)

کراچی: حرمین شریفین کی جرنل پریزیڈنسی نے کورونا کے پیش نظر مسجد الحرام میں داخلے کے لیے 34 راستوں کو عمرہ زائرین کے لیے مختص کردیا۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق حرمین شریفین نے عمرہ ادائیگی کی درخواست دینے والے زائرین کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔

عوامی اجتماع کو کنٹرول اور پلاننگ کرنے والی اتھارٹی کے سربراہ انجینئر ایمان فلمبان نے بتایا کہ نماز اوقات اور عمرہ ادائیگی کے دوران سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ نمازیوں اور زائرین کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

مزید پڑھیں: عمرہ زائرین کےلئے ٹکٹس اورقرنطینہ پیکیجز ویب سائٹ پر بک کرنے کی سہولت

انہوں نے کہا کہ مسجد الحرام آنے والے زائرین اور نمازیوں کو مقررہ روٹ، سماجی فاصلے اور ماسک کا استعمال لازمی کرنا ہوگا۔ ایمان فلمبان کا کہنا تھا کہ عمرہ سیزن کو جاری رکھنے کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

اتھارٹی سربراہ نے بتایا کہ زائرین کے طواف کے لیے 34 راستے مختص کیے گیے ہیں، اسی طرح نمازیوں کو مخصوص دروازوں سے داخل ہونے اور مقررہ مقام پر نماز ادائیگی کی اجازت ہوگی اور وہ اس دوران مطاف میں نہیں آسکیں گے۔

دوسری جانب جنرل پریزیڈنسی نے شہریوں اور نمازیوں کی درخواست پر مسجد نبوی ﷺ کی چھت کو آج 6 جنوری 2021 بروز جمعرات سے مغرب اور عشا کی نماز کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں