کورونا نے مزید 28 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا، 6137 مثبت کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک  ہفتہ 5 فروری 2022
ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.67  فیصد ریکارڈ ہوئی ہے، این سی او سی . فوٹو : فائل

ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.67 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے، این سی او سی . فوٹو : فائل

 اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 28 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 63 ہزار 413  ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 6137 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 28 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 9.67  فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1649 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔