جوکووچ نے آسٹریلوی حکومت کیخلاف عدالتی جنگ جیت لی

عالمی نمبرون ٹینس اسٹار ویزا منسوخی کے بعد امیگریشن کی حراست میں تھے


Sports Reporter January 10, 2022
عالمی نمبرون ٹینس اسٹار ویزا منسوخی کے بعد امیگریشن کی حراست میں تھے

NEW YORK: ٹینس اسٹار جوکووچ نے آسٹریلوی حکومت کے خلاف عدالتی جنگ جیت لی۔

سربین ٹینس اسٹار نوواک نے آسٹریلیا حکومت کے خلاف عدالتی جنگ جیت لی۔ عدالت نے فوری طورپر جوکووچ کی رہائی کے احکامات جاری کردیئے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق عالمی نمبرون جوکووچ جو ویزا منسوخی کے بعد امیگریشن حراست میں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا قوانین کیوں توڑے،آسٹریلیا نے ٹینس اسٹار جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا

فیڈرل سرکل کورٹ کے جج نے کیس کی سماعت کے دوران ویزا منسوخی کے احکامت کو رد کرتے ہوئے انہیں رہائی کرنے کا حکم کردیاہے۔

اس فیصلے کے بعد اب جوکووچ آسٹریلیا میں ہی قیام کرتےہوئے ٓآسٹریلین اوپن میں اپنے اعزاز کا بھی دفاع کرنے کے اہل ہوگئےہیں۔ 34 سالہ ٹینس اسٹار کو بغیر ویکسی نیشن آسٹریلیا آنےپر انٹری دینے سے انکار کرتےہوئے امیگریشن حکام نے ویزا بھی منسوخ کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے