باکسر عامر خان اور کیل بروک کی فائٹنگ کے 23 ہزار ٹکٹس صرف 6 منٹ میں فروخت

ٹکٹوں کی تیزی سے فروخت کے بعد کھیلوں کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ بن گیا


Sports Reporter January 11, 2022
عامر اور کیل بروک 19 فروری کو مانچسٹر میں مد مقابل ہوں گے (فوٹو انٹرنیٹ)

DIJKOT: انگلینڈ میں ہونے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور کیل بروک کے درمیان مقابلے کے ہزاروں ٹکٹس منٹوں میں فروخت ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں عامر خان اور کیل بروک 19 فروری کو باکسنگ کے رنگ میں مدمقابل ہوں گے۔

اس فائٹ کو دیکھنے کے لیے باکسنگ کے شوقین افراد اس قدر بے تاب ہیں کہ انہوں نے ٹکٹ کی تیزی سے خریداری کر کے کھیلوں کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ قائم کردیا۔

کھیلوں کی تاریخ میں پہلی بار اتنی تیزی سے فروخت کے بعد یہ کھیل کی تاریخ میں تیزی سے فروخت ہونے والا ایونٹ بن گیا۔

مزید پڑھیں: باکسر عامر خان نے اپنے آبائی گاؤں میں اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا

قبل ازیں اسکائی اسپورٹس سے فائٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے بروک نے کہا کہ وہ عامر خان کی کمزوریوں سے بخوبی واقف ہیں۔ کیل کا کہنا تھا کہ 'میں خان کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ باکسنگ شائقین اس لڑائی کو دیکھنے کے لیے سالوں سے بے تاب ہیں'۔

انہوں نے ہر صورت عامر خان کا مقابلہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 'اگر میرے دونوں ہاتھ ٹوٹ بھی گئے تب بھی میں عامر خان سے فائٹ کروں گا'۔

یہ بھی پڑھیں: باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن نے جہاز سے اتاردیا

گزشتہ ہفتے عامر خان نے اسکائی اسپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'کھیلوں سے وابستہ تمام ہی کھلاڑی انجریز کا سامنا کرچکے ہیں، میرے لیے بھی چوٹ کوئی نئی بات نہیں، ہاں درد ہے مگر یقین ہے کہ مقابلے سے قبل اس سے چھٹکارا حاصل کرلوں گا'۔

مقبول خبریں