پاک بھارت مشترکہ بزنس فورم 15فروری کو لاہور میں ہوگا

پاکستان اور بھارت کی جانب سے مجموعی طور پر 30 سے زائد مندوبین اس مشترکہ بزنس فورم میں شرکت کریں گے


Business Reporter February 14, 2014
پاکستان اور بھارت کی جانب سے مجموعی طور پر 30 سے زائد مندوبین اس مشترکہ بزنس فورم میں شرکت کریں گے۔ فوٹو: فائل

پاکستان بھارت مشترکہ بزنس فورم (پی آئی جے بی ایف) کا تیسرا اجلاس 15 اور 16 فروری کو لاہور میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

اجلاس پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) اور کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے جسے دونوں ممالک کی حکومتوں کی طرف سے سیکریٹریٹ کے طور پر مقرر کیا گیا ہے، پاکستان اور بھارت کی جانب سے مجموعی طور پر 30 سے زائد مندوبین اس مشترکہ بزنس فورم میں شرکت کریں گے جس میں ان کا اہم مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو بڑھانے کے لیے پالیسی مرتب کرنا اور اس سلسلے میںاپنی سفارشات پیش کرنا ہے، بھارتی وفد کی قیادت چیئرمین ہیرو موٹرز بھارت سنیل کانت منجال جبکہ پاکستانی وفدکی قیادت چیئرمین نیسلے پاکستان سید یاور علی کریں گے۔