- مالی سال کے پہلے کاروباری روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی
- اٹلی میں برفانی تودہ گرنے سے 5 کوہ پیما ہلاک اور8 زخمی
- پنجاب حکومت کا 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں سے بل نہ لینے کا اعلان
- لاہور؛ 13 ماہ کی بچی جنت گھر کے باہر سے اغوا
- پنجاب پولیس کو ایک ماہ میں 17لاکھ سے زائد غیرضروری کالز موصول
- اداروں کے خلاف مہم کی ماسٹر مائنڈ بشریٰ بی بی ہیں، مریم اورنگزیب
- کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
- رنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیقات میں عمران خان کے ساتھی اثر انداز ہوئے، نئی رپورٹ
- مودی نے حیدرآباد دکن کا نام بھی تبدیل کرنے کا عندیہ دیدیا
- کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش
- بجلی بحران؛ دس عدد ایل این جی کارگوز منگوانے کیلیے ٹینڈر جاری
- راجن پور میں مسافر بس میں خاتون کیساتھ زیادتی، کنڈیکٹر گرفتار
- کامن ویلتھ گیمز؛ پاکستانی ویمن کرکٹرز کا ڈوپ ٹیسٹ نہ کرنے کا فیصلہ
- شاہین شاہ آفریدی کے پی پولیس کے خیرسگالی سفیر مقرر
- امام الحق کا سمر سیٹ کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ
- دعا زہرا کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان ہے، میڈیکل رپورٹ
- پی ٹی آئی کا بشریٰ بی بی کی فون ٹیپنگ کے فرانزک ٹیسٹ کا مطالبہ
- پشاور میں خالی پلاٹ سے 11 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 18 سالہ لڑکی کو تشدد کے بعد کیمیکلز سے جلا کر قتل کر دیا گیا
- لاپتا افراد کیس میں وزیراعظم اسلام آباد ہائی کورٹ طلب
ارجن کا ملائکہ سے راہیں جدا کرنے کی خبروں پر بیان سامنے آگیا

ملائکہ اور ارجن کے درمیان عمر کے فرق کی وجہ سے ان پر کئی بار تنقید ہو چکی ہے - فوٹو:فائل
ممبئی: بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے اپنی گرل فرینڈ ملائکہ اروڑا سے راہیں جدا کرنے کی خبروں پر بالآخر خاموشی توڑ ڈالی۔
بھارتی میڈیا میں یہ خبریں خوب گردش کر رہی ہیں کہ ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا نے 4 سال بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی ہیں۔ اس کی وجہ بتائی گئی کہ گزشتہ 6 روز سے ملائکہ اپنے گھر سے باہر نہیں نکلیں اور ارجن سے تعلق ختم کرنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر کے اندر محدود کرلیا ہے۔
دوسری جانب یہ بھی کہا گیا کہ ارجن کپور گزشتہ کئی روز سے ملائکہ سے ملنے ان کے گھر نہیں گئے۔ تین روز قبل ارجن اپنی بہن ریحا کپور کے گھر جانے کے باوجود ملائکہ اروڑا سے ملنے نہیں گئے۔ حالانکہ ریحا کپور اور ملائکہ اروڑا کے گھر کے درمیان چند ہی قدموں کا فاصلہ ہے۔
ارجن کپور نے انسٹاگرام پر ملائکہ اروڑا کے ہمراہ تصویر اپلوڈ کر کے خبروں کے غلط ہونے کا ثبوت دیا۔ اداکار نے تصویر کے کیپشن میں غیر واضح طور پر لکھا کہ ’مشکوک افواہوں کے لیے کوئی جگہ نہیں، محفوظ رہیں اور خوش رہیں۔‘
انہوں نے لوگوں کے لیے نیک خواہشات اور اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔
ملائکہ اروڑا نے 1998 میں سلمان خان کے بھائی ارباز خان سے شادی کی تھی جس سے ان کا ایک بیٹا ہے۔ بعد ازاں اس شادی کا اختتام 2016 میں ہوا تھا۔ دونوں میں علیحدگی کی وجہ بھی ارجن کپور کو ہی قرارد یا جارہا تھا۔ لیکن بہت عرصے تک ارجن اور ملائکہ نے اپنے رشتے کو پبلک نہیں کیا تھا۔
بعد ازاں دونوں نے 2019 میں اپنے تعلق کی تصدیق کردی تھی۔ میڈیا میں ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور دونوں کو عمر کے درمیان فرق کی وجہ سے کئی بار تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاچکا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔