- کوئٹہ سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک
- مسافروں کی حفاظت کیلیے ہر گاڑی میں ایک اہلکار سوار ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
- لاہور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تیز رفتار گاڑی نے اکلوتے بچے کو کچل ڈالا
- گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کی انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کو طلب کرنے کی تردید
- فیصل کریم کنڈی نے گورنر کے پی کا حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ کی تقریب میں عدم شرکت
- پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب
- وفاقی حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیراعظم
- باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور پڑوسی کے لڑکے کو قتل کردیا
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
- فواد چوہدری 9 مئی سے جڑے 8 مقدمات میں شامل تفتیش
- آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری، جرمانہ عائد
- ملازمت کے امیدوار کا آجر کو سی وی دینے کا انوکھا طریقہ
- اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں مفید نہیں، ماہرین
- ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
- باکسر عامر خان کو پاک فوج نے اعزازی کیپٹن کے رینکس سے نواز دیا
- ایپل کی آئی فون صارفین کو مشکل سے نکالنے کے لیے کوشش جاری
- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
- صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی
- سی ایس ایس نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد رہی
ایپل نے آئی او ایس کا اپ گریڈ ورژن پیش کردیا
سان فرانسسكو: موبائل بنانے والے کمپنی ایپل نے آئی فون آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس کی نئی اپ ڈیٹ پیش کردی۔
آئی فون نے دنیا بھر میں موجود صارفین کو یقین دہانی کرائی کہ نئی اپ ڈیٹ میں پرانے ورژن کی طرح خرابیاں نہیں ہوں گی اور یہ ماضی کے مقابلے میں زیادہ بہتر ثابت ہوگا۔
کمپنی نے صارفین کو ہدایت کی کہ وہ اسٹور سے آئی او ایس 15.2.1 آپریٹنگ سسٹم انسٹال کرلیں، جس کا سائز ایک جی بی ہے۔
مزید پڑھیں: آئی فون 14 پرو کی ریلیز سے قبل نیا فیچر سامنے آگیا
ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق آئی او ایس کے نئے ورژن میں میسج، فوٹوز اپ لوڈ اور کلاؤڈ کے مسائل کو دور کیا گیا ہے البتہ ایک تھرڈ پارٹی ایپ ’کار پلے‘ کا مسئلہ جوں کا توں ہے۔
آئی او ایس کا نیا ورژن کیسے انسٹال کیا جائے؟
سب سے پہلے آئی فون کو ان لاک کریں پھر سیٹنگ کے آپشن میں جاکر جنرل سیکشن پر جائیں اور سافٹ ویئر اپ ڈیٹ سب سیکشن پر کلک کریں۔
یہاں پر صارف کو نئی اپ ڈیٹ نظر آئے گی، جس پر کلک کر کے آپریٹنگ سسٹم کو اپ گریڈ کیا جاسکتا ہے۔ اس بات کا دھیان رکھنا ضروری ہے کہ انسٹالیشن کے دوران فون کسی بھی وجہ سے بند نہ ہو لہذا چارجنگ فل کر کے ہی انسٹالیشن کریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔