آسٹریلیا نے ایک بار پھر جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 14 جنوری 2022
جوکووچ کا ویزا کورونا قوانین کی خلاف ورزی پرمنسوخ کیا گیا،آسٹریلیوی حکام:فوٹو:فائل

جوکووچ کا ویزا کورونا قوانین کی خلاف ورزی پرمنسوخ کیا گیا،آسٹریلیوی حکام:فوٹو:فائل

کینبرا: آسٹریلیا نے ایک بارپھرٹینس اسٹارنوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا۔

سربیا کے ٹینس اسٹارنوواک جوکووچ کا آسٹریلوی ویزا ایک بارپھر منسوخ کردیاگیا۔آسٹریلیا کی حکومت نے کووڈ پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر ٹینس کے عالمی نمبر ون کھلاڑی نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔

امیگریشن آفیسر اہیلکس ہییلز نے صوابدیدی اختیارات اسعتمال کرتےہوئے جوکووچ کا ویزا منسوخ کیا ہے۔ان کا کہناہے ٹینس اسٹار کا ویزا امیگریشن ایکٹ کے تحت عوام کی صحت کےمفاد کے پیش نظر یہ قدم اٹھایاگیاہے۔

نوواک جوکووچ اب 17 جنوری سے شروع ہونےوالے آسٹریلین اوپن ٹورنمنٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔