واٹس ایپ میسج ری ایکشن فیچر متعارف

ویب ڈیسک  ہفتہ 15 جنوری 2022
واٹس ایپ نے اگست میں فیچر پر کام شروع کیا تھا (فائل فوٹو)

واٹس ایپ نے اگست میں فیچر پر کام شروع کیا تھا (فائل فوٹو)

سان فرانسسكو: پیغام رسانی کی موبائل اپیلیکیشن واٹس ایپ کے میسج ری ایکشن فیچر کا طریقۂ استعمال سامنے آگیا۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق میٹا (فیس بک) کی زیرملکیت موبائل اپیلیکیشن نے میسج ری ایکشن فیچر پر اگست میں کام شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اب اس فیچر کو آئی او ایس صارفین کے لیے آزمائشی طور پر پیش کردیا گیا ہے۔

فیچر کے استعمال کا طریقہ

ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق آئی او ایس صارفین کو میسج سیٹنگز میں جاکر نوٹی فکیشن کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا، جس کے بعد اُن کے سامنے میسج ری ایکشن فیچر کا آپشن سامنے آجائے گا۔

whatsapp

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی جلد اس فیچر کو پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ فیس بک پوسٹ، میسنجر، انسٹاگرام میں پہلے سے کسی بھی پیغام پر ردعمل دینے کی سہولت دستیاب ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔