- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز مان لی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، صدر مملکت
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
ویزا منسوخی کا معاملہ، جوکووچ کوحراست میں لے لیا گیا
میلبرن: آسٹریلیا میں دوبارہ ویزا منسوخ ہونے کے بعد ٹینس کے نمبر ون کھلاڑی نوواک جوکووچ کو حراست میں لے لیا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق جوکووچ نے آسٹریلیا کی جانب سے دوبارہ ویزا منسوخ کرنے کا فیصلہ چلینج کردیا ہے۔ آسٹریلیا سے بے دخل اورویزا منسوخی کیخلاف درخواست کا فیصلہ آنے تک جوکووچ کوحراست میں لے لیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق نواک جوکووچ نے آسٹریلین بارڈر فورس کے ویزا منسوخی کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا اورکچھ روز قبل ہی عدالت نے انہیں آسٹریلیا میں داخلے کی اجازت دی تھی۔
گزشتہ روز آسٹریلیوی حکومت نے ایک بار پھر سربین ٹینس اسٹار جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا جس کے بعد ان کے وکلا نے ویزا منسوخی کے خلاف عدالت میں حکم امتناع کی درخواست جمع کرادی ہے۔مقامی عدالت نے سماعت کے بعد کیس فیڈرل کورٹ کو بھجوا دیا ہے جس پر سماعت کل ہوگی۔
جوکووچ کا ویزا گزشتہ ہفتے میلبرن پہنچنے پر کورونا ویکسین کی شرائط پوری نہ کرنے پر منسوخ کر دیا گیا تھا۔ جوکووچ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں شرکت کے لئے آسٹریلیا پہنچے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔