ہینرکس موئسز نے محمد حسنین پر چکنگ کا الزام عائد کردیا

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 16 جنوری 2022
بیٹر کی جانب سے چکنگ کا الزام محمد حسنین کو دباؤ میں لانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ فوٹو: اسکرین گریب

بیٹر کی جانب سے چکنگ کا الزام محمد حسنین کو دباؤ میں لانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ فوٹو: اسکرین گریب

لاہور: ہینرکس موئسز نے محمد حسنین پر چکنگ کا الزام عائد کردیا۔

بگ بیش میچ میں سڈنی سکسرز کے کپتان آسٹریلوی بیٹر کو پاکستانی پیسر کے باؤنسرز کھیلنے میں دشواری ہوئی،اننگز کے 12ویں اوور میں ہینرکس نے ایک گیند بولر کی جانب کھیلی،محمد حسنین نے وکٹ کو نشانہ بنانے کا اشارہ کیا،دونوں نے ایک دوسرے کو گھور کر دیکھا،پیسر نے باؤنسر کرایا،امپائر نے وائیڈ قرار دے دیا۔

ہینرکس نے کہا کہ ’’نائس تھرو دوست‘‘، اگلی گیند پر سنگل لینے کے بعد بھی وہ محمد حسنین سے کچھ کہنے کیلیے گئے،16 ویں اوور میں پیسر نے ایک شاندار باؤنسر کرایا تو ہینرکس نے ایک بار پھر کہا’’نائس تھرو میٹ‘‘، بیٹر کی جانب سے چکنگ کا الزام محمد حسنین کو دباؤ میں لانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔