فیس بک اورانسٹاگرام کی این ایف ٹی کی تیاری اور فروخت میں دلچسپی

ایک رپورٹ کے مطابق دونوں پلیٹ فارم این ایف ٹی کی تیاری، نمائش اور خریدوفروخت میں دلچسپی رکھتے ہیں


ویب ڈیسک January 22, 2022
فیس بک اور انسٹاگرام نے اپنے پلیٹ فارم پر این ایف ٹی کی نمائش، ڈسپلے اور خریدوفروخت پر غورشروع کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

انسٹاگرام اورفیس بک کی مرکزی تنظیم میٹا کےمتعلق معلوم ہوا ہے کہ وہ نہ صرف این ایف ٹی کو فروغ دینے کا منصوبہ بنارہی ہیں بلکہ وہ اس کی تیاری، نمائش(شوکیسنگ) اور خریدوفروخت کو بھی ممکن بنائیں گی۔

سب سے پہلے اس کی خبر فائنینشل ٹائمزنے دی ہےجس کے مطابق اگرچہ یہ ابتدائی اعلان ہے جس کے بعد خود میٹا اسے ترک بھی کرسکتی ہے۔ لیکن دعوے کے مطابق پہلے مرحلے پرانسٹاگرام کے صارفین اپنی پروفائل تصویر پر این ایف ٹی پوسٹ کرسکیں گے اور یوزر بھی نئے این ایف ٹی بناسکیں گے۔ اگلے مرحلے میں این ایف ٹی کی خریدوفروخت کی سہولیات مارکیٹ پلیس کی صورت میں دی جائیں گی۔

اس سے قبل دسمبر میں بھی انسٹاگرامر کے سربراہ نے کہا تھا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم پر این ایف ٹی کو وسعت دینا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد مارک زکربرگ نے کہا تھا کہ میٹاورس پر این ایف ٹی اور ڈجیٹل مصنوعات کی گنجائش پیدا کی جائے گی۔

گزشتہ برس ہم نے نان فنجیبل ٹوکن یا این ایف ٹی میں تیزی دیکھی اور لوگوں نے اس کی خریدوفروخت سے لاکھوں کروڑوں ڈالر بنائے ہیں۔ انسٹاگرام سے ایک ہفتے قبل ٹویٹر نے بھی این ایف ٹی کو بطورڈسپلے تصویر لگانے کا آپشن پیش کیا تھا ۔ شاید یہی وجہ ہے کہ میٹا نے اس جانب غور کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں