- دودھ خریدنے کیلئے دکان پر آنے والا شخص اچانک کروڑ پتی بن گیا
- ڈی سیٹ کا معاملہ؛ ترین گروپ کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
- کراچی میں فوم کے گودام میں خوفناک آتشزدگی سے بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر
- شہباز تتلہ کیس میں ایس ایس پی مفخر عدیل کو عمر قید کی سزا
- حالیہ ہفتے 23 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، ادارہ شماریات
- اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کیس میں ایمان مزاری کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت
- پٹرول کی قیمت میں اضافے کا ذمہ دار عمران خان ہے، مریم اورنگزیب
- جعلی ویزے پر جرمنی جانے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار
- بلوچستان بلدیاتی انتخابات، الیکشن مہم پر رات 12 بجے کے بعد پابندی عائد
- شہباز شریف آئندہ ہفتے ترکی کا دورہ کریں گے، دفتر خارجہ
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ڈالر کی پیش قدمی رک گئی
- جیوانی سے پکڑی گئی مچھلی ایک کروڑ35 لاکھ 80 ہزارروپے میں نیلام
- بھارت میں فوجی ٹرک دریا میں گرنے سے 7 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی
- نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین
- مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2100 روپے کمی
- 70 سالہ پاکستانی نے ہاتھوں سے سیب توڑنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
- گہرے زخموں کی ’حیاتیاتی ویلڈنگ‘ کرنے والے ٹیکنالوجی وضع کرلی گئی
- چلنے اور شکل یاد رکھنے والا دنیا کا سب سے چھوٹا روبوٹ
- ملکہ برطانیہ کی پلاٹینیئم جوبلی پر 15 کلو سونے کا دیدہ زیب سکہ تیار
- حکومت کا اسلام آباد میں انتشار پھیلانے والے جلسے جلوسوں کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
سعودی عرب سے پاکستان آئی خاتون بچوں سمیت اغوا

اغوا ہونے والوں میں والدہ سائرہ،14 سالہ ابراہیم، 13 سالہ وردہ، 9 سالہ نرمین جبکہ 6 سالہ محمد ارحم شامل ہے، پولیس (فوٹو : فائل)
گوجرانوالہ: سعودی عرب سے آئی خاتون سائرہ اپنی 2 بیٹیوں اور 2 بیٹوں سمیت لاپتا ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر سرائے عالمگیر کے نواحی علاقے فاروق ٹاؤن کی رہائشی خاتون اپنے 4 بچوں سمیت پراسرار طور پر غائب ہوگئی۔ پولیس حکام کے مطابق اغوا ہونے والی خاتون اور چاروں بچے تین ہفتے قبل سعودی عرب سے آئے تھے۔
سرائے عالمگیر پولیس نے بتایا کہ سائرہ نامی خاتون اور اس کے بچے گھر سے کار پر شاپنگ کے لیے گئے تھے، ان کے گھر سے نکلنے کی سی سی ٹی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے، جس میں واضح طور پر خاتون اپنی فیملی کے ہمراہ گھر سے نکل رہی ہے، تاہم راستے میں پراسرار طور پر تمام افراد لاپتہ ہوگئے، جو ممکنہ طور پر اغوا ہوئے ہیں، اغوا ہونے والوں میں والدہ سائرہ،14 سالہ ابراہیم، 13 سالہ وردہ، 9 سالہ نرمین اور 6 سالہ محمد ارحم شامل ہے۔
پولیس حکام کے مطابق بچوں کے والد کا بیان ہے کہ خاتون نے بچوں کے ساتھ گزشتہ روز واپس سعودیہ جانا تھا، لیکن ایک دم سے سب لاپتہ ہوگئے۔ بچوں کے والد کی مدعیت میں ایک مشکوک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے بھی تحقیقات کی جارہی ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اوورسیز فیملی کے لاپتہ ہونے کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آر پی اوگوجرانوالہ سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ خاتون اوراس کے چار بچوں کو فوری بازیاب کرایا جائے، اور ان کی بازیابی کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔