پی ایس ایل؛ کراچی میں ایک کے سوا تمام سڑکیں عوام کیلئے کھلی رہیں گی

اسٹاف رپورٹر  پير 24 جنوری 2022
حساس مقامات پر ماہر نشانہ بازبھی تعینات کیے جائیں گے . فوٹو : فائل

حساس مقامات پر ماہر نشانہ بازبھی تعینات کیے جائیں گے . فوٹو : فائل

 کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے لئے کراچی میں سر شاہ سلیمان روڈ کے ایک ٹریک کے علاوہ تمام سڑکیں عوام کی سہولت کے لیے کھلی رہیں گی۔

ترجمان ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل 7 کے میچز کے حوالے سے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کے کانفرنس ہال میں سیکیورٹی کوآرڈینیشن کاایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایونٹ کے آغاز سے قبل سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کی صدارت ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد نے کی کمانڈنٹ ایس ایس یو ذیشان شفیق صدیقی،ڈپٹی کمشنر ایسٹ آصف جان، پاک آرمی سے کرنل شکر زئی، ایس ایس پی ایسٹ قمر رضا جسکانی، رینجرز اور پی سی بی کے حکام سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز نے اجلاس میں شرکت کی۔

کمانڈنٹ ایس ایس یو ذیشان شفیق صدیقی نے شرکاء کو سیکیورٹی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی کہ سیکیورٹی ڈویژن کے اہلکار جن میں ایس ایس یو کمانڈوز، ڈسٹرکٹ پولیس، ٹریفک پولیس، اسپیشل برانچ، سندھ رینجرز، فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار نیشنل اسٹیڈیم کراچی، کراچی ایئرپورٹ، راستوں، ہوٹلوں، پریکٹس گراوٗنڈزاور دیگر مختلف علاقوں میں سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ حساس مقامات پر ماہر نشانہ بازبھی تعینات کیے جائیں گے۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی نے ٹیموں اور تماشائیوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا عزم کیا اورہدایات کیں کہ ایونٹ کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام تروسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

سر شاہ سلیمان روڈ کے ایک ٹریک کے علاوہ تمام سڑکیں عوام کی سہولت کے لیے کھلی رہیں گی، تماشائیوں کو پارکنگ پوائنٹس سے اسٹیڈیم تک شٹل بس سروس کے ذریعے پہنچایا جائے گاتماشائیوں کی سہولت کے لیے ٹریک سوٹ میں ملبوس ایس ایس یو کمانڈوز پارکنگ پوائنٹس سے لے کر انکلوژرز تک ان کی مکمل رہنمائی اور مدد کریں گےنیشنل اسٹیڈیم آنے والے شائقین کے لیے حکیم سعید گراؤنڈنزد بیت المکرم مسجد یونیورسٹی روڈ اور وی آئی پیز کے لیے نیشنل کوچنگ سینٹر سے ملحقہ چائنا گراؤنڈ پارکنگ پوائنٹس مختص کیے گئے ہیں اسٹیڈیم کے اندر سی این جی سلینڈر نصب گاڑیوں کے داخلے پر سخت پابندی ہے۔

میچ دیکھنے کےلے آنے والے تماشائیوں کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی گئیں جن کے مطابق شائقین پاکستان بھرمیں کسی بھی نامزدM&P اسٹورزپر یاcricket.bookme.pk سے میچ کے ٹکٹ خرید سکتے ہیں،تماشائیوں کو اپنی شناخت ثابت کرنے کے لیے قومی شناختی کارڈاپنے ہمراہ لازمی رکھنا ہےلمبی قطاروں میں انتظار سے بچنے کے لیے اسٹیڈیم میں وقت سے پہلے پہنچیں12 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے کورونا ویکسینیشن لازمی ہے۔

اسٹیڈیم میں داخلے سے پہلے شائقین کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگااسٹیڈیم میں داخلے کے وقت ماسک پہننا لازمی ہے۔NCOC کے منظور کردہ ضوابط کی خلاف ورزی کی صورت میں اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا جائے گاکوئی بھی آتشی اسلحہ، کھلونا بندوقیں، دھماکہ خیز مواد، پٹاخے، سگریٹ، ماچس، لائٹر، کوئی بھی تیز دھار مواد جیسے چاقو اور دھات یالکڑی اسٹیڈیم کے اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہےکسی بھی بینر،پوسٹر،پلے کارڈ جس پر مذہب یا نسل کی بنیاد پر امتیازی سلوک یا فحش باتیں درج ہوں کی سختی سے ممانعت ہے تماشائیوں کو گراؤنڈ، فنکاروں اور ساتھی تماشائیوں پرکسی قسم کی چیز پھینکنے کی اجازت نہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔