- شوہر کے مرنے کے بعد خاتون نے بیٹی کی پرورش کیلیے مرد کا حلیہ اپنا لیا
- سری لنکا میں غیر یقینی معاشی صورت حال، پیٹرول بھی غائب
- نیٹو کی توسیع سے نہیں بلکہ پڑوس ممالک میں فوجی تنصیبات سے خطرہ ہے، پوٹن
- وائٹ ہاؤس دوبارہ میرا گھر بنے گا، میلانیا ٹرمپ
- کراچی میں بولٹن مارکیٹ کے قریب دھماکا، خاتون جاں بحق اور 10 افراد زخمی
- قصبہ کالونی میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کردیا
- سوشل میڈیا پر خواتین کو جعلی ویڈیوز سے ہراساں کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
- ڈالر کی اڑان روکنے کیلئے وزیراعظم خود میدان میں نکل آئے
- کراچی میں درجہ حرارت 41 ڈگری سے زائد ریکارڈ
- مہمند میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 9 دہشت گرد گرفتار، بھاری تعداد میں بارود برآمد
- نوپارکنگ سے موٹرسائیکل اٹھانا ٹریفک اہلکار اور لفٹنگ عملے کو مہنگا پڑگیا
- عمران خان کے دو موبائل فون چوری کرلیے گئے، شہباز گل کا دعویٰ
- حکومت کا موبائل فونز کی درآمد پر ٹیکس کی شرح بڑھانے پر غور
- امریکی غلاموں کی حکومت کسی طور تسلیم نہیں کریں گے، عمران خان
- سندھ میں گاج ڈیم سات سال بعد بھی نہ بن سکا
- کلفٹن کے ساحل پر ماہی گیروں کی قسمت جاگ اٹھی، لاکھوں روپے مالیت کی مچھلیاں ہاتھ لگ گئیں
- واٹس ایپ کے اسٹیٹس فیچر میں کیا تبدیلی کی جانے والی ہے؟
- دنیا کی طویل العمر خاتون کی عمر کتنی ہے؟ بڑا دعویٰ
- صدر دھماکے میں پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی لڑکی کا ڈراپ سین
- ملک میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں خوفناک اضافہ
سگریٹ نوشی کی وجہ سے پوتیاں اور پڑنواسیاں موٹی ہوسکتی ہیں، تحقیق

سگریٹ نوشی کے اثرات کئی نسلوں تک جاری رہتے ہیں۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)
برسٹل: برطانوی سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ کم عمری میں سگریٹ نوشی شروع کرنے والوں کی عادت، ان کی تیسری نسل میں موٹاپے کو جنم دے سکتی ہے۔
بظاہر یہ نتائج عجیب و غریب لگتے ہیں لیکن ان کےلیے ماہرین نے عشروں کے دوران، نسل در نسل صحت اور روزمرہ عادات سے متعلق جمع کی گئی معلومات کا تجزیہ کیا ہے۔
برسٹل یونیورسٹی، برطانیہ میں کی گئی اس تحقیق کا خلاصہ یہ ہے کہ 13 سال یا اس سے کم عمر میں سگریٹ پینا شروع کرنے والے مردوں (لڑکوں) کی پوتیوں کو 17 اور 24 سال کی عمر میں زائد وزنی (اوور ویٹ) اور موٹاپے جیسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کی نسبت جن مردوں (لڑکوں) نے 13 سے 16 سال کی عمر میں سگریٹ نوشی شروع کی تھی، ان کی پوتیوں میں یہ مسائل دیکھے نہیں گئے۔
اسی طرح بہت کم عمری میں سگریٹ نوشی کی ابتداء کرنے والے لوگوں کی پڑنواسیوں (نواسیوں کی بیٹیوں) میں بھی 17 اور 24 سال کی عمر میں جسمانی چربی زیادہ دیکھی گئی۔
اس تحقیق میں حیرت انگیز بات یہ رہی کہ لڑکوں یعنی پوتوں، نواسوں اور پڑنواسوں وغیرہ میں اپنے بزرگوں کی سگریٹ نوشی کے ایسے کوئی اثرات نہیں دیکھے گئے۔
ماہرین کو یہ مشاہدہ بھی ہوا کہ درمیان کی نسلوں نے سگریٹ نوشی کی ہو یا نہ کی ہو، ہر صورت میں بڑے بزرگوں کی اس عادت کے نتائج تیسری اور چوتھی نسل میں ظاہر ہورہے تھے۔
یہ اپنی نوعیت کا وسیع مطالعہ ضرور ہے لیکن سب سے پہلا مطالعہ ہر گز نہیں۔
قبل ازیں 1990 کے عشرے میں ایک تحقیق کے دوران جمع کیے گئے اعداد و شمار کے تجزیئے سے معلوم ہوا تھا کہ جن لڑکوں (مردوں) نے 11 سال کی عمر میں سگریٹ نوشی شروع کردی تھی، جب ان کے بیٹے بلوغت کی عمر کو پہنچے پر زیادہ وزنی اور زیادہ موٹے ہوگئے تھے جبکہ ان میں جسمانی چربی کی مقدار بھی دوسرے لڑکوں کے مقابلے میں زیادہ تھی۔
آن لائن ریسرچ جرنل ’سائنٹفک رپورٹس‘ میں شائع ہونے والی اس تحقیق سے اتنا تو معلوم ہوا ہے کہ اگر کسی خاندان کے بزرگ، بہت کم عمری میں تمباکو اور سگریٹ نوشی شروع کردیں تو اس کے اثرات کئی نسلوں تک پہنچتے ہیں، لیکن اس کی وجہ اب تک واضح نہیں ہوسکی۔
اس تحقیق کی مرکزی مصنفہ پروفیسر ڈاکٹر جین گولڈنگ ہیں، جنہوں نے واضح کیا ہے کہ یہ تمام نتائج صرف ایک ڈیٹا سیٹ (اعداد و شمار کے ایک مجموعے) کی بنیاد پر اخذ کیے گئے ہیں۔
البتہ جب تک اسی طرح کے دوسرے ڈیٹاسیٹس سے یہ بات ثابت نہ ہوجائے، تب تک ان نتائج کو حتمی قرار نہیں دیا جاسکتا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔