- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس وردی پہن لی
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
آسٹریلوی حکومت نے معذور شخص کو 2022 کا بہترین شہری قرار دے دیا
کینبرا: ڈائلین ایلکاٹ کو اُن کی بیش بہا خدمات کے نتیجے میں آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے 2022 کے بہترین آسٹریلوی شہری کے اعزاز سے نوازا۔
ڈائلین ایلکاٹ پیرالمپک چیمپیئن، ویل چیئر ٹینس گولڈ گرینڈ سلیم کے فاتح، ویل چیئر باسکٹ بال پلیئر، ریڈیو ہوسٹ اور موٹیویشنل اسپیکر ہیں۔ وہ گزشتہ سال پہلے کھلاڑی تھے جنہوں نے گولڈن سلیم کے چاروں میچز کو جیتا تھا۔ ڈائلین پیرالمپک گولڈ میڈلسٹ بھی ہیں۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ڈائلین نے کینبرا میں اعزاز وصول کرتے ہوئے مجمعے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے آپ کو خوش قسمت ترین انسان سمجھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ اسپورٹس سے اب ریٹائر ہونے کی تیاری کررہے ہیں تاہم وہ معذور افراد کے مسائل کے حل کیلئے کام کو جاری رکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 30 سالوں میں معذور افراد کی بےروزگاری کی شرح تندرست افراد کی بنسبت دگنی ہوگئی ہے۔ میرا مقصد معذور افراد سے متعلق لوگوں کے نظریات کو بدلنا ہے تاکہ وہ بھی اپنی زندگی ویسے جیئیں جیسے دوسرے جی رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔