ٹوئنٹی 20 سیریز میں نوان کولاسیکرا کی شاندار فیلڈنگ ناقابل یقین کیچز تھامے

پہلے میچ میں کولا سیکرا نے تین کیچز تھامے تھے۔


Sports Desk February 16, 2014
پہلے میچ میں کولا سیکرا نے تین کیچز تھامے تھے۔ فوٹو: فائل

بنگلہ دیش کے خلاف 2 ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز میں سری لنکا کے نوان کولاسیکرا کی فیلڈنگ انتہائی شاندار رہی۔

انہوں نے ناقابل یقین کیچز بھی تھامے،د وسرے میچ میں جب شکیب الحسن نے سچترا سینا نائیکے کی سر جتنی بلند گیند کو کھیلا تو اس وقت نون کولاسیکرا مڈ آن پر موجود تھے، انہوں نے گیند پر نگاہیں رکھ کر دوڑنا شروع کیا، گیند ہاتھوں میں آتے ہی وہ لڑکھڑائے مگر کیچ نہیں چھوڑا ان کی ڈائیو باؤنڈری سے تھوڑی دوری پر ختم ہوئی، نوان کولاسیکرا نے اسی میچ میں ڈیپ کور کی جانب سے ڈائیو لگا کر صابر رحمان کا کیچ لیا، پہلے میچ میں انہوں نے تین کیچز تھامے تھے۔