ایچ بی ایل پی ایس ایل شائقین کو شٹل بس کے ذریعے اسٹیڈیم تک لایا جائے گا

کرکٹ شائقین کے لیے تین مقامات پر پارکنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں


Staff Reporter January 27, 2022
شائقین کوقومی شناختی کارڈاورویکسی نیشن کارڈہمراہ رکھنا ہوگا ۔ فوٹو : فائل

LONDON: ایچ بی ایل پی ایس ایل؛ پاکستان سپر لیگ 7 کے میچ دیکھنے کے لیے شائقین کو شٹل بس سروس کے ذریعے پارکنگ پوائنٹس سے اسٹیڈیم تک لایا جائے گا۔

کرکٹ شائقین کی رہنمائی کے لیے ٹریک سوٹ میں ملبوس ایس ایس یوکمانڈو زپارکنگ پوائنٹس سے انکلور رتک ان کی رہنمائی کریں گے، نیشنل اسٹیڈیم آنے والے کرکٹ شائقین کے لیے حکیم سعید گراؤنڈ، یونیورسٹی روڈنزدبیت المکرم مسجد اور نیشنل کوچنگ سینٹر سے متصل چائنا گراؤنڈ وی آئی پیز کے لیے پارکنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔

اسٹیڈیم کے احاطے میں سی این جی سلینڈر نصب گاڑیوں کے داخلے پر سخت پابندی ہے کرکٹ شائقین کے لیے پاکستان بھر میں کسی بھی نامزد ایم اینڈ پی اسٹور یاکرکٹ بک می ڈاٹ پی کے سے میچ کے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔

شائقین کو اپنی شناخت ثابت کرنے کے لیے قومی شناختی کارڈ اپنے ہمراہ لازمی رکھنا ہے لمبی قطاروں میں انتظار سے بچنے کے لیے اسٹیڈیم میں وقت سے پہلے پہنچیں، 12 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے کورونا کی ویکسی نیشن لازمی ہے، اسٹیڈیم میں داخلے سے پہلے شائقین کو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں