محمد عامر انجری کا شکار ہوگئے

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 27 جنوری 2022
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

 کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل سیون کے افتتاحی میچ سے پہلے کراچی کنگز کو دھچکا لگ گیا، ٹیم کی امیدوں کا مرکز  فاسٹ بولر محمد عامر انجری کا شکار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہد آفریدی کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے سے جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دھچکا لگا ہے وہیں اب کراچی کنگز کی بھی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

اطلاعات آئی ہیں کہ کراچی کنگز کی امیدوں کے مرکز بالر محمد عامر انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد ان کی میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

کراچی کنگز کے ترجمان کے مطابق آج شام ملتان سلطانز سے میچ میں محمد عامر کی شرکت کا فیصلہ ٹاس سے پہلے ہوگا، ڈاکٹر کی رائے پر فاسٹ بولر کو کھلانے  یا نہ کھلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔