ٹک ٹاک ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران بھائی سے گولی چلنے سے بہن جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعـء 28 جنوری 2022
ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور زندگی کا چراغ گل کردیا (فوٹو:فائل)

ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور زندگی کا چراغ گل کردیا (فوٹو:فائل)

 حیدرآباد: سندھ کے دوسرے بڑے شہر میں ٹک ٹاک ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران گولی چلنے سے 15 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حیدرآباد کے علاقے تالاب نمبر تین میں 15 سالہ لڑکی پستول لے کر اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق ویڈیو بنانے کے دوران چھوٹے بھائی سے اتفاقیہ گولی چل گئی، جو سیدھی اُس کے سر میں جاکر لگی۔

ایس ایچ او تھانہ پھلیلی سید نثار شاہ کے مطابق انعم کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے ورثا نے کسی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کرتے ہوئے مقتولہ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔