ملتان سلطانز 3 ویسٹ انڈین کرکٹرز کی خدمات سے محروم

رومین پاول، اوڈین اسمتھ اور ڈومنک ڈریکس تینوں کو فروری میں شیڈول دورہ بھارت کیلیے منتخب کیا گیا ہے


Sports Desk January 31, 2022
رومین پاول، اوڈین اسمتھ اور ڈومنک ڈریکس تینوں کو فروری میں شیڈول دورہ بھارت کیلیے منتخب کیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

SYDNEY, AUSTRALIA: ملتان سلطانز 3 ویسٹ انڈین کرکٹرز کی خدمات سے محروم ہوگیا۔

ملتان سلطانز ایچ بی ایل پی ایس ایل کے مکمل ساتویں ایڈیشن کیلیے 3 ویسٹ انڈین کرکٹرز کی خدمات سے محروم ہوگیا۔

رومین پاول، اوڈین اسمتھ اور ڈومنک ڈریکس تینوں کو فروری میں شیڈول دورہ بھارت کیلیے منتخب کیا گیا ہے، پاول کے متبادل کے طور پر ویسٹ انڈیز کے ہی جونسن چارلیس ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں شامل تھے اب وہ پورا ایونٹ کھیلیں گے تاہم اسمتھ کے متبادل ڈومنیک بھی اب دستیاب نہیں ہیں، اس لیے فرنچائز کی جانب سے ان پلیئرز کے متبادل کیلیے ٹیکنیکل کمیٹی کو درخواست کی جائے گی۔

مقبول خبریں