کے پی بلدیاتی الیکشن ووٹنگ ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل جاری

12 اضلاع کے کل3لاکھ31ہزار 150 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا


Numainda Express February 13, 2022
12 اضلاع کے کل3لاکھ31ہزار 150 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔ فوٹو : فائل

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 237 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ہونے والی پولنگ کا وقت ختم ہوگیا اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں امیدواروں کے انتقال کے باعث خالی نشستوں اور ناخوشگوار واقعات کے باعث ملتوی ہونے والے پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہوئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔

12 اضلاع پشاور، نوشہرہ، خیبر، مہمند، مردان، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، بونیر اور باجوڑ کے 237 پولنگ اسٹیشنوں پر کل 3لاکھ 31 ہزار 150 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

پشاور میں7پولنگ اسٹیشنز، نوشہرہ میں دو، خیبر میں 39، مہمند میں تین، مردان میں تین، کوہاٹ میں 55، کرک میں 56، بنوں میں 53، لکی مروت میں 12، ڈی آئی خان میں 8، بونیر میں دو اور باجوڑ میں 13 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہوئی۔

جن حلقوں میں امیدواروں کے انتقال کے باعث الیکشن نہیں ہوسکے وہاں ان میں چارسدہ، مردان، کوہاٹ، لکی مروت، ڈی آئی خان اور باجوڑ کے مجموعی طور پر 331 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے۔

چارسدہ میں دو، مردان میں پانچ، کوہاٹ میں پانچ، لکی مروت میں دس، ڈی آئی خان میں 306 اور باجوڑ میں تین پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے۔ ان پولنگ سٹیشنز پر ووٹرز کی تعداد تین لاکھ 79 ہزار 322 ہے۔

مقبول خبریں