سونے کے نرخ میں معمولی اضافہ
فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 26 ہزار 450 روپے اور فی 10 گرام قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 410 روپے ہوگئی
عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 1891 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور 85 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
نتیجے میں مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کرایک لاکھ 26 ہزار 450 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 8 ہزار 410 روپے ہوگئی۔
دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1251.71 روپے پر مستحکم رہی۔