9 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 12 بار بڑھائی گئیں

سب سے زیادہ پٹرول 51 روپے 30 پیسے مہنگا ہوا


Numainda Express February 17, 2022
سب سے زیادہ پٹرول 51 روپے 30 پیسے مہنگا ہوا۔ فوٹو: فائل

کراچی: پچھلے 9 ماہ میں اب تک 12 بار پٹرولیم مصنوعات مہنگی کی گئی ہیں۔

15 جون 2021 سے (9 ماہ) اب تک 12 بار پٹرولیم مصنوعات مہنگی کی گئی ہیں جب کہ سب سے زیادہ پٹرول 51 روپے 30 پیسے مہنگا ہوا۔

اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 43 روپے 39 پیسے، مٹی کا تیل 46 روپے 56 پیسے،لائٹ ڈیزل 46 روپے 32 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا۔

 

مقبول خبریں