جیمزفالکنر نے پاکستان کی بہترین میزبانی کا بدلہ بے بنیاد الزامات لگا کر دیا، شاہد آفریدی

ویب ڈیسک  ہفتہ 19 فروری 2022
جیمز فالکنر کے بیان سے شدید مایوسی ہوئی ہے، شاہد آفریدی (فوٹو، انٹرنیٹ)

جیمز فالکنر کے بیان سے شدید مایوسی ہوئی ہے، شاہد آفریدی (فوٹو، انٹرنیٹ)

 لاہور: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے چیمزفالکنر کے بے بنیاد الزامات پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ جیمز فالکنر نے پاکستان کی میزبانی اور بہترین انتظامات کا بدلہ بے بنیاد الزامات لگا کر دیا، جیمز فالکنر کے بیان پر شدید مایوسی ہوئی ہے۔

آل راؤنڈر نے یہ بھی کہا کہ ہمیں پی ایس ایل میں بہت عزت ملتی ہے، ادائیگیوں کا کبھی مسئلہ نہیں رہا، کسی کو پاکستان اور پی ایس ایل کا نام بدنام کرنے کی اجازت نہیں دی سکتی۔

خیال رہے کہ جیمز فالکنر کی جانب سے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2022 کے دوران عدم ادائیگی سے متعلق بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

بعد ازاں پاکستان کرکٹ بورڈ نے جھوٹے الزامات پر جیمز فالکنر کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔