گوجرانوالہ میں پاکستانی نژاد کینیڈین خاتون دوران ڈکیتی قتل

ویب ڈیسک  جمعرات 24 فروری 2022
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

گوجرانوالہ: پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پاکستانی نژاد کینیڈین خاتون کو ڈکیتوں نے دوران واردات قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہری شہزاد  اپنی بیوی، بچوں اور خالو کے ساتھ گکھڑ سے حسن والی جارہا تھا کہ ڈاکوؤں نے راستے میں روک لیا، ڈاکوؤں نے 40 ہزار روپے چھینے تاہم اس دوران موبائل فون چھیننے پر خاتون نے مزاحمت کی تو ڈاکؤوں نے فائرنگ کردی نتیجے میں خاتون ردا شہزاد موقع پر دم توڑ گئی۔

پولیس نے شوہر کی مدعیت میں واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی اور دو ٹیمیں بنا کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔