کراچی میں جرائم میں نامزد لیڈی کانسٹیبل سمیت 15 پولیس اہلکار معطل

معطل ہونے والوں میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر ، ایک لیڈی کانسٹیبل اور 13 پولیس کانسٹیبل شامل


Staff Reporter March 08, 2022
معطل ہونے والوں میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر ، ایک لیڈی کانسٹیبل اور 13 پولیس کانسٹیبل شامل

کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کیماڑی نے جرائم اور مقدمات میں نامزد پولیس اہلکاروں کے خلاف ایکشن شروع کردیا ، خاتون سمیت 15 اہلکاروں کو معطل کردیا ۔

ڈسٹرکٹ کیماڑی میں جرائم اور مقدمات میں ملوث پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ، ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری نے مختلف جرائم اور انکوائریز میں ملوث 15 پولیس اہلکاروں کو فوری معطل کر دیا۔

معطل ہونے والوں میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر ، ایک لیڈی کانسٹیبل اور 13 پولیس کانسٹیبل شامل ہیں ، معطل ہونے والے تمام 15 ملازمین کے خلاف ڈسٹرکٹ کیماڑی کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج ہیں ۔

معطل ہونے والوں میں سعید آباد تھانے میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر منظور حسین اور لیڈی کانسٹیبل سلمیٰ زیب ، ہیڈ کانسٹیبل غلام رضا ، کانسٹیبل عبد الرحمٰن ، کانسٹیبل عزیز الرحمٰن ، کانسٹیبل عاشق کریم ، کانسٹیبل جمشید اقبال ، کانسٹیبل محمد ارشد ، کانسٹیبل مشتاق احمد ، کانسٹیبل محمد عظیم خان ، کانسٹیبل لئیق علی ، کانسٹیبل محمد دانش ، کانسٹیبل سرور خان اور کانسٹیبل ہارون خان شامل ہیں ۔

مقبول خبریں