اے ٹی ایمز پر ڈیوائس لگاکر پیسے نکالنے والے گروہ کے 3 کارندے گرفتار

ملزمان میں محمد فرحان، خالد روف، اور عمران شامل ہیں، ایف آئی اے


ویب ڈیسک March 08, 2022
گروہ برازیل سے آپریٹ کر رہا ہے، ایف آئی اے فوٹوایکسپریس

ایف آئی اے سائبر کرائم نے راولپنڈی میں اہم کارروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایمز پر ڈیوائس لگا کر پیسے نکالنے والےعالمی گروہ کے 3 کارندے گرفتار کرلیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اے ٹی ایمز پر ڈیوائس لگا کر پیسے نکالنے والے عالمی گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے راولپنڈی نے عالمی گروہ کے 3 کارندے گرفتار کرلیے۔

ایف آئی اے کے مطابق گروہ برازیل سے آپریٹ کر رہا ہے، ملزمان میں محمد فرحان، خالد رؤف، اور عمران شامل ہیں، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے لاہور اور راولپنڈی میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مقبول خبریں