روسی چینل پربراہ راست خبروں کے دوران خاتون کا انوکھا احتجاج

ویب ڈیسک  منگل 15 مارچ 2022
روسی چینل صدرپوٹن کی حکومت کا حامی سمجھا جاتا ہے:فوٹو:سوشل میڈیا

روسی چینل صدرپوٹن کی حکومت کا حامی سمجھا جاتا ہے:فوٹو:سوشل میڈیا

 ماسکو: روس کے یوکرین پرحملے کیخلاف روسی چینل کی ملازم احتجاجاً  براہ راست خبروں کے دوران اچانک اسکرین پرآگئی۔

ہاتھوں میں پوسٹرتھامے چینل کی خاتون ملازم ٹی وی پربراہ راست خبروں کے دوران نیوز اینکرکے پیچھے آکرکھڑی ہوگئی اورروس کے یوکرین پرحملے کے خلاف احتجاج کیا۔

خاتون نے جوپوسٹراٹھایا ہوا تھا اس پر’جنگ بند کرو اورپروپیگنڈے پریقین نہ کرو‘ درج تھا۔انہوں نے جنگ کے خلاف نعرے بھی لگائے۔مقامی چینل روسی حکومت کا حامی سمجھا جاتا ہے۔ خاتون کا انوکھے انداز میں احتجاج سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔