بابر اعظم کی استقامت نے سابق کرکٹرز کے بھی دل جیت لیے

ایک اسپیشل کھلاڑی نے 196 رنز کی اسپیشل اننگز کھیلی، شعیب اختر کا ٹویٹ


Sports Reporter March 17, 2022
ایک اسپیشل کھلاڑی نے 196 رنز کی اسپیشل اننگز کھیلی، شعیب اختر کا ٹویٹ (فوٹو: پی سی بی)

مشکل ترین صورتحال میں بابر اعظم کی استقامت نے سابق کرکٹرز کے بھی دل جیت لیے۔

شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر کپتان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک اسپیشل کھلاڑی نے 196 رنز کی اسپیشل اننگز کھیلی، محمد حفیظ نے کہا کہ ٹیسٹ میں آخر تک سنسنی خیزی برقرار رہی، 2اسپیشل کرکٹرز نے اسپیشل پرفارمنس سے میچ ڈرا کیا، لاہور میں نتیجے کی توقع ہے۔

سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے دونوں بیٹرز اور پاکستان ٹیم کو اس کارکردگی پر شاباشی دی، مائیکل وان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بابر اعظم دنیا کے بہترین آل رائونڈ بیٹر ہیں،تینوں فارمیٹ میں ان کی کارکردگی شاندار ہے۔

ویوین رچرڈز نے بابر اعظم اور محمد رضوان کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ دونوں نے اپنے ٹیلنٹ کا خوبصورتی سے اظہار کیا،دنیائے کرکٹ کی خوش قسمتی ہے کہ اس کے پاس یہ اسٹارز موجود ہیں، ڈیموتھ کرونا رتنے نے بھی دونوں کی کارکردگی کو زبردست الفاظ میں سراہا۔

مقبول خبریں