ون ڈے سیریز اور واحد ٹی ٹوئنٹی کیلیے آسٹریلوی اسکواڈ لاہور پہنچ گیا

ون ڈے سیریز 29 مارچ سے شروع ہوگی


Sports Reporter March 24, 2022
ٹیم کی قیادت ایرون فنچ کریں گے۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: پاکستان کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز اور واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کے لیے آسٹریلیا کا 14 رکنی اسکواڈ لاہور پہنچ گیا۔

خصوصی فلائٹ پر ایرون فنچ کی قیادت میں اسکواڈ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا، جہاں انہیں سخت سیکیورٹی حصار میں لاہور کے نجی ہوٹل پہنچایا گیا۔

سیریز کا پہلا ون ڈے 29 مارچ، دوسرا 31 مارچ اور تیسرا دو اپریل کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ واحد ٹی ٹوئنٹی بھی 5 اپریل کو اسی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان لاہور میں ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں