50 سالہ جاپانی خاتون پاکستانی نوجوان سے شادی کے لیے سرگودھا پہنچ گئی

غیر ملکی خاتون کی سرگودھا کے نوجوانوں سے یہ چوتھی شادی ہے


ویب ڈیسک March 24, 2022
رضوان نامی نوجوان سے جاپانی خاتون نے نکاح کرلیا، خاندانی ذرائع۔ فوٹو:ایکسپریس

فیس بک کی دوستی رنگ لے آئی اور جاپانی خاتون شادی کے لیے سرگودھا پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 50 سالہ حیاسا سائکا فیس بک پر رضوان نامی نوجوان کی محبت میں گرفتارہوئی، 3 سالہ سوشل میڈیا کی دوستی کے بعد 32 سالہ رضوان کی وجاہت خاتون کو پاکستان کھینچ لائی، حیاسا سائکا نے سرگودھا پہنچ کر معروف عالم قاضی نگاہ مصطفی چشتی کے ہاتھ اسلام اسلام قبول کیا، جس کے بعد اس کا نکاح رضوان کے ساتھ کردیا گیا۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاپانی خاتون کی یہ چوتھی شادی ہے اور وہ ایک بچی کی ماں بھی ہے، تاہم دولہا کے اہل خانہ نے بیٹے کی خوشی کی خاطر جاپانی بہو کو قبول کر لیا ہے، جب کہ خاتون کی بیٹی نے بھی اسلام قبول کرلیا ہے۔ شادی کی تقریب میں عزیز واقارب اور دولہا کے دوستوں نے شرکت کی۔

 

مقبول خبریں