حسن علی کے لیے ہوم کنڈیشنز بھی اجنبی بن گئیں

63 اوورز میں صرف2 وکٹیں، ساجد خان کے 119.25 کی اوسط سے 4 شکار


Sports Desk March 25, 2022
شاہین اور نعمان علی سب سے زیادہ 9، 9 ،نسیم شاہ6 وکٹیں لینے میں کامیاب ۔ فوٹو : فائل

NEW YORK: حسن علی کے لیے ہوم کنڈیشنز بھی اجنبی بن گئیں، 63 اوورز میں صرف 2 وکٹیں حاصل کرپائے، ساجد خان نے 156 اوورز میں 119.25 کی بھاری اوسط سے 4 وکٹیں لیں، شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی نے سب سے زیادہ 9، 9 وکٹیں لیں، نسیم شاہ نے سب سے کم 28.33 کی ایوریج سے 6 وکٹیں لیں۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ہوم کنڈیشنز میں پاکستانی بولرز سے ریکارڈ ساز کارکردگی کی امیدیں تھیں مگر کوئی بھی توقعات پر پورا نہیں اتر سکا۔

حسن علی نے 2 ٹیسٹ میچز میں 63 اوورز کیے اور 192 رنز کے عوض صرف 2 وکٹیں لیں، اس دوران ان کی اوسط 96 رہی، سیریز کے تمام ٹیسٹ کھیلنے والے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور اسپنر نعمان علی نے اپنے ساتھی بولرز میں سے زیادہ 9، 9 وکٹیں لیں۔ شاہین نے 104 اوورز میں 328 رنز دیے۔

اس دوران ان کی ایوریج 36.44 رہی، نعمان نے 36.44 کی اوسط سے 121 اوورز میں 380 رنز دیے، ساجد خان نے سب سے زیادہ 156 اوورز کیے اور119.25 کی بھاری اوسط سے 477 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں۔ فہیم اشرف نے ایک میچ میں 24 اوورز کیے اور 34 کی اوسط سے 68 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔ نسیم شاہ کی اوسط باقی کے مقابلے میں قدرے بہتر رہی، انھوں نے 28.33 کی ایوریج سے 64 اوورز میں 170 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں