اسلام آباد پولیس کی سندھ ہاؤس حملہ کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواست

سندھ ہاؤس حملہ کیس کی رپورٹ کل دوبارہ جمع کروائی جائے، چیف جسٹس


ویب ڈیسک March 29, 2022
گرفتارملزمان نے جوڈیشل مجسٹریٹ سے ضمانت کروالی تھی،رپورٹ:فوٹو:فائل

PESHAWAR: اسلام آباد پولیس نے سپریم کورٹ کو سندھ ہاؤس پرحملے کے ملزمان کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست دے دی۔

آئی جی اسلام آباد نے سندھ ہاؤس حملہ کیس پر پیش رفت کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔سپریم کورٹ نے سندھ ہاؤس حملہ کیس کی رپورٹ کل دوبارہ طلب کر لی۔

رپورٹ کے مطابق سندھ ہاوس حملے کے ملزمان کیخلاف دہشت گردی کا ثبوت نہیں مل سکا اورنہ ہی ملزمان سے کوئی اسلحہ برآمد ہوا۔ سولہ ملزمان میں سے ایک رائے تنویرکوگرفتارنہیں کیا جاسکا اوران کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا سندھ ہاؤس پر حملے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا حکم

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام گرفتار ملزمان نے جوڈیشل مجسٹریٹ سے ضمانت کرا لی تھی۔ ملزمان کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے مجسٹریٹ کو درخواست دے دی ہے۔دہشتگردی کے ثبوت ملے تومزید کارروائی کی جائے گی۔

چیف جسٹس نے سندھ ہاؤس حملہ کیس کی رپورٹ کل دوبارہ جمع کروانے کی ہدایت کی ۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ روز سندھ ہاؤس پر حملے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں