وزیراعظم کا اہم پیغام خالد مقبول صدیقی کو پہنچا دیا عمران اسماعیل

ایک وزارت کے علاوہ بھی ایم کیو ایم جو چاہے دیں گے، گورنر سندھ


ویب ڈیسک March 30, 2022
ایک وزارت کے علاوہ بھی ایم کیو ایم جو چاہے دیں گے، گورنر سندھ۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے وزیراعظم کا اہم پیغام خالد مقبول صدیقی کو پہنچا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتی وفد نے خالد مقبول صدیقی سے پارلیمانی لاجز میں ملاقات کی، حکومتی وفد میں وزیر دفاع پرویز خٹک اور گورنر سندھ عمران اسماعیل شامل تھے۔

ملاقات ختم ہونے کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم کا پیغام لے کر خالد مقبول صدیقی کے پاس آئے تھے، انشاء اللہ صبح تک فیصلہ ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ اس سے قبل ایم کیو ایم کو ایک وزارت آفر کی تھی لہٰذا اس سے آگے بھی ایم کیو ایم جو چاہے گی دیں گے، ہمارے دل اور دروازے کھلے ہیں۔


مزید پڑھیں؛ تحریک عدم اعتماد: ایم کیوایم اپوزیشن کا حصہ بن گئی، باضابطہ اعلان آج ہوگا


واضح رہے کہ حکومتی وفد کے ساتھ ملاقات سے قبل ایم کیوایم نے پی ڈی ایم سے طویل مشاورت اور معاہدہ تیار ہونے کے بعد اپوزیشن کی حمایت کا فیصلہ کرلیا جس کا باضابطہ اعلان آج 2 بجے رابطہ کمیٹی کے اجلاس اور 4 بجے پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں