عمر سرفراز چیمہ نے نئے گورنر پنجاب کا حلف اٹھا لیا

عمر سرفراز چیمہ کی تقریب حلف برادری گورنر ہاؤس میں ہوئی جس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی شرکت کی


ویب ڈیسک April 03, 2022
وفاقی حکومت نے چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرف کیا تھا فوٹوفائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفراز چیمہ نے نئے گورنر پنجاب کا حلف اٹھا لیا ہے۔

عمر سرفراز چیمہ کی تقریب حلف برادری گورنر ہاؤس میں ہوئی جس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی شرکت کی۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرف کیا تھا جس کی اطلاع وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو عہدے سے برطرف کردیا

ذرائع کے مطابق چوہدری محمد سرور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کرنے والے علیم خان کا ساتھ دے رہے تھے۔ چوہدری محمد سرورکو پرویزالہی کی شکایت پرہٹایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب عمران خان کو دھوکا دے رہے تھے اسلیے انہیں برطرف کیاگیا، فیاض الحسن چوہان

دوسری جانب فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چوہدری محمد سرور عمران خان کو دھوکا دے رہے تھے اس لئے انہیں برطرف کیاگیا، گورنر پنجاب ڈسلپن کے مطابق نہیں چلےاس لئے برطرف کئے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں