آسٹریلوی اسپنر آشٹن اگر کو بھی پلینگ الیون کا حصہ بنائے جانے کا امکان

انکی رات اور آج صبح ہونے والا کوویڈ ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئی ہیں


Sports Reporter April 05, 2022
پاکستان کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا۔ فوٹو : اے ایف پی

پاکستان کے خلاف آج کھیل جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آشٹن اگر کو بھی پلینگ الیون کا حصہ بنایا جا سکتا ہے، ان کا رات اور آج صبح ہونے والا کوویڈ ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئی ہیں۔

ون ڈے سیریز سے قبل آشٹن اگر اور جوش انگلس کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا، کوویڈ پازیٹیو ہونے کے باعث دونوں کھلاڑی ون ڈے سیریز نہیں کھیل سکے تھے۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی سے قبل آسٹریلوی کھلاڑی آشٹن اگر، جوش انگلس کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے

کوویڈ رپورٹس منفی آنے پر آشٹن کی آئسولیشن بھی ختم کر دی گئی ہے۔ گزشتہ روز جوش انگلس نے کوویڈ رپورٹس منفی آنے پر ٹیم کے ساتھ ٹریننگ میں حصہ لیا تھا جبکہ آشٹن اگر کا ایک کوویڈ منفی آنے پر دوسرا پھر پازٹیو آیا تھا۔

مہمان ٹیم کے ترجمان نے ایکسپریس نیوز کے رابطہ کرنے پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آج کھیلے جا رہے میچ کے لیے تمام آسٹریلوی کھلاڑی دسیتاب ہیں اور آشٹن اگر آج ٹی ٹوئنٹی میچ میں سلیکشن کے لیے زیر غور لائے جا سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں