مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 18ڈالر کی کمی ہوئی


Staff Reporter April 30, 2022
(فوٹو: ایکسپریس نیوز)

ISLAMABAD: کاروباری ہفتے کے پہلے روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قمیت میں کمی ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کی کمی سے 1897 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔

جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 32 ہزار روپے اور فی 10 گرام قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 169 روپے کی سطح پر ریکارڈ ہوئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1500 اور 10 گرام چاندی کی قیمت 1286 روپے رہی۔