شکارپور:
گاؤں محمود باغ میں غیرت کے نام پر مبینہ طور پر فائرنگ کرکے لڑکی سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا، مقتولین میں ایک لڑکی اور ایک نوجوان شامل ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت مقتولہ بشیرا عمر 18 اور مقتول نوجوان الطاف احمد کی عمر 23 سے 24 سال کے درمیان ہے۔ لڑکی کے والد نے غیرت کے نام پر بیٹی اور نوجوان کو قتل کیا۔
دونوں کی لاشیں تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئیں۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث مقتولہ کے والد عبداللہ کو گرفتار کر لیا ہے، واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
واضح رہے کہ شکارپور میں ایک ہفتے کے دوران غیرت کے نام پر 4 خواتین کے قتل کے واقعات سامنے آئے ہیں۔