سرفراز احمد اپنے بیٹے عبداللہ کو کرکٹر نہیں بنائیں گے

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 7 اپريل 2022
ایک کرکٹر ہونے کے ناطے مجھے بہت سی چیزوں کا سامنا رہا اور میں نہیں چاہتا کہ عبداللہ ان کا سامنا کرے، سابق کپتان۔ فوٹو : انٹرنیٹ

ایک کرکٹر ہونے کے ناطے مجھے بہت سی چیزوں کا سامنا رہا اور میں نہیں چاہتا کہ عبداللہ ان کا سامنا کرے، سابق کپتان۔ فوٹو : انٹرنیٹ

 کراچی: پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد اپنے بیٹے عبداللہ کو کرکٹر بنانے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

کیریئر کے دوران سابق کپتان سرفراز احمد کو اتار چڑھاؤ کا سامنا رہا جبکہ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایک کرکٹر کو کتنے ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران سرفراز احمد نے کہا کہ عبداللہ کو کرکٹ کھیلنے کا بہت شوق ہے مگر میں نہیں چاہتا کہ وہ کرکٹر بنے، ایک کرکٹر ہونے کے ناطے مجھے بہت سی چیزوں کا سامنا رہا اور میں نہیں چاہتا کہ عبداللہ ان کا سامنا کرے، یہ ایک فطری بات ہے، بطور کرکٹر میں چاہتا ہوں کہ میرا بھائی یا بیٹا فوری طور پر ٹیم میں سلیکٹ ہوجائے اور جب ایسا نہیں ہوتا تو تکلیف پہنچتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔