آئی سی سی کی میٹنگز کا آج دبئی میں آغاز، رمیز راجہ بھی شریک

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 7 اپريل 2022
10اپریل تک جاری رہنے والی میٹنگز میں انٹرنیشنل کرکٹ کے مالی معاملات سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوگی (فوٹو: فائل)

10اپریل تک جاری رہنے والی میٹنگز میں انٹرنیشنل کرکٹ کے مالی معاملات سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوگی (فوٹو: فائل)

 لاہور: آئی سی سی بورڈ میٹنگ کا آج دبئی میں آغاز ہو رہا ہے جہاں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ بھی شریک ہیں۔

آئی سی سی بورڈ میٹنگ کا آج دبئی میں آغاز ہو رہا ہے جب کہ پی سی بی کی جانب سے پیش کردہ4ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز پر بھی بات چیت کا امکان ہے،10اپریل تک جاری رہنے والی میٹنگز میں انٹرنیشنل کرکٹ کے مالی معاملات سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوگی، اب تک ہونے والے ایونٹس کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے گی۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تاریخی سیریز کے حوالے سے ممبرز کو آگاہ کریں گے،اجلاس کے دوران وہ بھارت سمیت مختلف ملکوں کے بورڈ حکام سے غیر رسمی ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔