پاکستان اسپورٹس بورڈ کا ویٹ لفٹر طلحہ طالب کیخلاف عالمی ڈوپنگ انکوائری سے اظہار لاعلمی

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 7 اپريل 2022
پی ایس بی کو بتائے بغیر انٹرنیشنل ٹیسٹنگ باڈی کا پاکستان آکر چلے جانا اچھا نہیں ہے، ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ

پی ایس بی کو بتائے بغیر انٹرنیشنل ٹیسٹنگ باڈی کا پاکستان آکر چلے جانا اچھا نہیں ہے، ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ

 لاہور: ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کرنل (ر)آصف زمان نے ویٹ لفٹر طلحہ طالب کے معاملے پر ڈوپنگ انکوائری سے لاعلمی کا اظہار کردیا۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ایس بی کو بتائے بغیر انٹرنیشنل ٹیسٹنگ باڈی کا پاکستان آکر چلے جانا اچھا نہیں ہے. ہم کوشش کریں گے مستقبل میں کوئی ایسا واقعہ نہ ہو.ہم تمام فیڈریشنز کو لیٹر لکھ رہے ہیں کہ تمام معاملات پر آگاہی پروگرام کریں۔

رپورٹس کے مطابق ایک غیر ملکی ڈوپنگ ایجنسی نے لاہور، گوجرانوالہ میں سات پاکستانی ویٹ لفٹر کے ڈوپ ٹیسٹ لیے ہیں۔ جس میں اولمپک میں پانچویں پوزیشن پانے والے طلحہ طالب کے بلڈ سمپل میں قوت بخش ممنوعہ ادویات کے کچھ اجزا رپورٹ کیے گئے ہیں جس کی تحقیقات ہورہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔